0
Friday 8 Jun 2018 23:59

القدس ہمیں اتحاد و یکجہتی اور اسلام دشمن قوتوں کیخلاف ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے، ثروت اعجاز قادری

القدس ہمیں اتحاد و یکجہتی اور اسلام دشمن قوتوں کیخلاف ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے اچھی شہرت کے نمائندوں کا چناؤ کرنا ہوگا، ووٹ دینے والوں کو عزت دیئے بغیر پائیدار جمہوریت ممکن نہیں ہے، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ اپنے مفادات کیلئے لگانے والے بتائیں کہ ووٹ دینے والوں کو کتنی عزت دی ہے، دنیا بھر میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم و نسل کشی کے خلاف خاموش نہیں رہ سکتے، القدس ہمیں اتحاد ویکجہتی اور اسلام دشمن قوتوں کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے، فلسطین، کشمیر، برما، شام، یمن میں مسلمانوں کی نسل کشی و مظالم نے انسانیت کے سر شرم سے جھکا دیئے ہیں، امریکا اور اسرائیل اقوام متحدہ کی قرارداد کے خلاف بیت المقدس میں سفارت خانہ منتقل اور مسلمانوں کا قتل عام کرکے عالمی دہشتگرد بن چکے ہیں،امریکا، اسرائیل اور بھارت دنیا میں اسلحے کی ترسیل کو فروغ اور مسلم ممالک کو کمزور کرنے کیلئے اسلام دشمن پالیسیوں پر گامزن ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں مرکز اہلسنت پر قائم الیکشن سیل کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ مسلم حکمران بے ضمیر ہو چکے ہیں، انہیں مسلمانوں کی نسل کشی، ظلم و بربریت نظر نہیں آرہے، مسلم ممالک ایک ہو جائیں تو دنیا کی کوئی طاقت مسلمانوں پر مظالم نہیں ڈھا سکتی، یہود و نصاریٰ مسلمانوں میں انتشار پھیلا کر ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کی سازشوں کو تیز کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیت المقدس کے تحفظ اور حق خودارادیت کیلئے فلسطین کے عوام کو ایک طرف ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، تو دوسری طرف مسلم نسل کشی کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے، عالمی طاقتیں اور اقوام متحدہ انسانیت کا دم بھرتے نہیں تھکتے، مگر مسلمانوں پر ہونے والی جارحیت، ظلم و بربریت اور نسل کشی کے خلاف خاموش ہیں۔
خبر کا کوڈ : 730413
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش