0
Saturday 9 Jun 2018 03:17

فلسطینی مسلمانوں پر ظلم و جبر کی بدترین تاریخ دہرائی جارہی ہے، ایرانی قونصل جنرل احمد محمدی

فلسطینی مسلمانوں پر ظلم و جبر کی بدترین تاریخ دہرائی جارہی ہے، ایرانی قونصل جنرل احمد محمدی
اسلام ٹائمز۔ کراچی میں قائم ایرانی قونصلیٹ میں منعقدہ سالانہ دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے میزبان قونصل جنرل ایران احمدمحمدی نے کہا ہے کہ غاصب اسرائیل کی جانب سے فلسطینی مسلمانوں پر ظلم و جبر کی بدترین تاریخ دہرائی جارہی ہے، پوری دنیا کے لوگوں کے لئے ان کا اپنا وطن ہے لیکن فلسطینی اپنے گھروں کو واپس لوٹنے نہیں دیا جارہا ہے، دوسری جانب امریکا بھی اسرائیل کی پشت پناہی کرتے ہوئے اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے یروشلم منتقل کرنے کا اعلان کرکے اپنی شیطانیت واضح کرچکا ہے، ایسے میں امت مسلمہ کا اتحاد انتہائی ضروری ہے، اسلامی جمہوریہ ایران امت مسلمہ میں شعور و بیداری کا فریضہ انجام دیتا رہے گا۔ ایرانی قونصلیٹ میں سالانہ دعوت افطارمیں جمعیت علمائے پاکستان سندھ کے صدر علامہ سید عقیل انجم قادری، محمد شکیل قاسمی، جماعت اسلامی کے نائب امیر اسداللہ بھٹو، سابق ایم این اے مظفر ہاشمی، متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی و جنرل سیکریٹری مولانا محمد امین انصاری، سواد اعظم پاکستان کے حافظ گل نواز، پاکستان مسلم لیگ ن علماء و مشائخ ونگ سندھ کے صدر سید ازہر شاہ ہمدانی، کیپٹن (ر) عمران غوری، جمعیت اہلحدیث کے علامہ مرتضیٰ خان رحمانی، اے این آئی کے سعد خان، سید حسنین عقیل، سید احمر سمیت دیگر دینی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے پاکستان صوبہ سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ سید عقیل انجم قادری اور جماعت اسلامی کے مظفر ہاشمی نے کہا کہ پاکستان کی مذہبی و سیاسی جماعتیں ہمیشہ سے فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ ہیں، ہر فورم پر فلسطین کے مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کی اور اسرائیل کی مذمت کرتے رہے ہیں، اسلامی جمہوریہ ایران کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں کہ اس نے فلسطین کے مسئلے کو دنیا بھر میں اجاگر کیا اور نامساعد حالات کے باوجود فلسطینیوں کی حمایت میں کھڑا رہا، دیگر مسلم ممالک کو بھی چاہیئے کہ ایران کی تقلید کرتے ہوئے اپنا فریضہ انجام دیں۔
خبر کا کوڈ : 730424
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش