QR CodeQR Code

جس طرح کالا باغ ڈیم کو تین صوبے رد کرچکے ہیں اسی طرح پیپلز پارٹی کو بھی تین صوبے رد کرچکے ہیں، لیاقت جتوئی

9 Jun 2018 21:15

حیدرآباد میں اپنی رہائشگاہ پر پارٹی عہدیداروں سے ملاقات میں رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پیپلز پارٹی ووٹ کے لئے لوگوں میں پیسے بانٹ رہی ہے یہ وہ پیسہ ہے جو سندھ کی عوام سے لوٹا گیا ہے، اس لئے عوام سے کہوں گا کہ یہ آپ کے پیسے ہیں پیپلز پارٹی سے لیں اور ووٹ تحریک انصاف کو دیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء و سابق وزیر اعلیٰ سندھ لیاقت علی جتوئی نے کہا کہ سندھ میں بھی پیپلز پارٹی اپنے امیدوار لانے میں پریشان ہے، تحریک انصاف کے خوف سے پیپلز پارٹی امیدواروں کو بار بار تبدیل کررہی ہے جو کہ عمران خان کے منشور کی فتح ہے، سندھ میں پیپلز پارٹی نے اپنی سلطنت قائم کی ہوئی تھی اور اب وہ سلطنت ختم ہوچکی ہے، سندھ کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والی جماعت پیپلز پارٹی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد میں اپنی رہائشگاہ پر پارٹی عہدیداروں سے ملاقات میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ووٹ کے لئے لوگوں میں پیسے بانٹ رہی ہے یہ وہ پیسہ ہے جو سندھ کی عوام سے لوٹا گیا ہے، اس لئے عوام سے کہوں گا کہ یہ آپ کے پیسے ہیں پیپلز پارٹی سے لیں اور ووٹ تحریک انصاف کو دیں۔

انہوں نے کہا کہ امیدواروں کی زیادہ تعداد کی وجہ سے ٹکٹس میں تاخیر ہو رہی ہے جلد فیصلہ ہوجائے گا، یہ ہماری کامیابی ہے کہ پورے ملک سے اتنی بڑی تعداد نے تحریک انصاف کے ٹکٹ کے لئے درخواستیں دی ہیں، جس طرح کالا باغ ڈیم کو تین صوبے رد کرچکے ہیں اسی طرح پیپلز پارٹی کو بھی تین صوبے رد کرچکے ہیں، پیپلز پارٹی کے پاس سوائے نعروں، قسموں اور جھوٹے وعدوں کے کچھ نہیں بچا، سندھ میں ہر آدمی پیپلز پارٹی کے ظلم کا شکار ہے، سندھ کے لوگوں کو زرداری مافیا سے نجات دلانے کے لئے جدوجہد کررہے ہیں اور الیکشن میں تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 730627

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/730627/جس-طرح-کالا-باغ-ڈیم-کو-تین-صوبے-رد-کرچکے-ہیں-اسی-پیپلز-پارٹی-بھی-لیاقت-جتوئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org