0
Saturday 9 Jun 2018 21:45

ڈی آئی خان، صوبائی وزیر قانون اسرار اللہ گنڈا پور پر خودکش حملے کا سہولت کار گرفتار

ڈی آئی خان، صوبائی وزیر قانون اسرار اللہ گنڈا پور پر خودکش حملے کا سہولت کار گرفتار
اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی نے صوبائی وزیر قانون اسراراللہ گنڈا پور پر خودکش حملے کے سہولت کار کو گرفتار کرلیا۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے خودکش حملے کے سہولت کار کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم معزاللہ کو ڈیرہ اسماعیل خان سے گرفتار کیا گیا ہے جوکہ ایف آر جندولہ کا رہائشی ہے۔ واضح رہے کہ 2013ء میں ہونے والے خودکش حملے میں خیبر پختونخوا کے وزیر قانون اسرار اللہ گنڈا پور دیگر ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 730631
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش