QR CodeQR Code

بنوں، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پی ایم ایس افسر جہانگیر اعظم وزیر معطل

9 Jun 2018 23:34

چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کیجانب سے جاری اعلامیے کیمطابق جہانگیر اعظم وزیر کو بنوں میں ترقیاتی کاموں پر اثر انداز ہونے، ڈیوٹی سے غیر حاضری، سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے، سینئرز سے بدتمیزی اور ڈپٹی کمشنر کی حکم عدولی جیسے الزامات پر معطل کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا نے 18 گریڈ کے پی ایم ایس افسر جہانگیر اعظم وزیر کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر معطل کر دیا۔ اس سلسلے میں چیف سیکرٹری اعظم خان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جہانگیر اعظم وزیر کو بنوں میں ترقیاتی کاموں پر اثر انداز ہونے، ڈیوٹی سے غیر حاضری، سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینے، سینئرز سے بدتمیزی اور ڈپٹی کمشنر کی حکم عدولی جیسے الزامات پر معطل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ جہانگیر اعظم وزیر پاکستان پیپلز پارٹی بنوں کے ڈویژنل صدر، سابق صوبائی وزیر شیر اعظم وزیر کے صاحبزادے اور لکی مروت میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے عہدے پر تعینات تھے۔


خبر کا کوڈ: 730642

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/730642/بنوں-ضابطہ-اخلاق-کی-خلاف-ورزی-پر-پی-ایم-ایس-افسر-جہانگیر-اعظم-وزیر-معطل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org