0
Sunday 10 Jun 2018 15:12

ایبٹ آباد، نگران وزیراعلٰی کا تفریحی پارک میں ٹرین رائڈ حادثے میں بچوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع کا نوٹس

ایبٹ آباد، نگران وزیراعلٰی کا تفریحی پارک میں ٹرین رائڈ حادثے میں بچوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع کا نوٹس
اسلام ٹائمز۔ نگران وزیراعلٰی خیبر پختونخوا جسٹس (ر) دوست محمد خان نے ایبٹ آباد کے تفریحی پارک میں ٹرین رائڈ حادثے کے نتیجے میں بچوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کو ذمہ داروں کا تعین کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع کے پارکوں میں بچوں کے جھولوں پر فوری پابندی عائد کریں، پابندی کا اطلاق صوبے کے کنٹونمنٹ ایریاز سمیت تمام پارکوں پر ہو گا۔ نگران وزیراعلٰی نے صوبے کے تمام پارکوں میں جھولوں کے فٹنس ٹیسٹ کو بھی لازمی قرار دیا ہے۔ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے اضلاع میں تفریحی پارکوں میں جھولوں کیلئے این او سی جاری کرنے کے مجاز اتھارٹی ہوں گے، جبکہ تفریحی پارکوں میں جھولے ڈپٹی کمشنروں کی طرف سے جاری کئے گئے این او سی سے مشروط ہوں گے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 730783
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش