0
Sunday 10 Jun 2018 15:30

افسران سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر محنت سے فرائض سرانجام دیں، علاؤالدین مری

افسران سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر محنت سے فرائض سرانجام دیں، علاؤالدین مری
اسلام ٹائمز۔ نگران وزیراعلٰی بلوچستان علاؤالدین مری کی زیرصدارت صوبے میں امن و امان اور آئندہ انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں ایک اعلٰی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیراعلٰی کو صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر آئی جی پولیس نے تفصیلی بریفنگ دی، جبکہ سیکرٹری داخلہ نے آئندہ عام انتخابات کے سلسلے میں ہونے والی تیاریوں سے متعلق اجلاس کو آگاہ کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعلٰی نے کہا کہ صوبے میں صاف و شفاف، منصفانہ اور پرامن انتخابات کا انعقاد ہماری ذمہ داری ہے۔ ہمیں اپنی ذمہ داری ایمانداری سے ادا کرنی ہے۔ صوبے بھر میں سکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے، تاکہ عوام زیادہ سے زیادہ ووٹ ڈالنے آئیں اور ٹرن آؤٹ میں اضافہ ہو۔ انتخابات کا انعقاد باعث اطمینان ہے۔ عوام کو ہم نے پرامن ماحول فراہم کرنا ہے، تاکہ سب اپنا ووٹ استعمال کرنے گھروں سے باہر آ سکیں۔ ایسا سکیورٹی پلان تشکیل دیا جائے، جس سے لوگوں میں تحفظ کا احساس ہو۔ کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں امن و امان اور انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں تمام اقدامات کو یقینی بنانے کے لئے کوششیں تیز کی جائیں۔ افسران کسی قسم کی سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر محنت اور لگن سے اپنے فرائض سرانجام دیں۔
خبر کا کوڈ : 730799
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش