QR CodeQR Code

2018ء اے این پی کی کامیابی کا سال ہے، سردار حسین بابک

10 Jun 2018 15:31

اپنے ایک بیان میں اے این پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری نے کہا کہ پارٹی کے تمام امیدوار بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں ہیں، پی ٹی آئی کی گذشتہ حکومت نے تبدیلی کی اصلیت واضح کر دی ہے، لہٰذا اب عوام کی اے این پی کیجانب رغبت اور تعاون جبکہ کارکنوں کے جذبے قابل دید ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے کہا ہے کہ 2018ء اے این پی کی کامیابی کا سال ہے اور پارٹی کے تمام امیدوار بھرپور تیاری کے ساتھ میدان میں ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی گذشتہ حکومت نے تبدیلی کی اصلیت واضح کر دی ہے، لہٰذا اب عوام کی اے این پی کی جانب رغبت اور تعاون جبکہ کارکنوں کے جذبے قابل دید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں حکومت میں آنے کے بعد عوام کے اشتراک سے تعلیم اور صحت کی بہتر سہولیات یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کی معاشی و اقتصادی ترقی کیلئے مستقل اور ٹھوس بنیادوں پر زمینی حقائق کے مطابق منصوبہ بندی کر لی ہے، پی ٹی آئی کی سابق حکومت نے صوبے کو مالی اور انتظامی بدحالی کا شکار کر دیا ہے۔ سردار حسین بابک نے نگران حکومت سے یہ توقع ظاہر کی کہ نگران حکومت انتہائی غیر جانبداری کا مظاہرہ کرے گی اور اپنے نگران دور حکومت میں قانون، آئین کے مطابق اور شفافیت کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 730801

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/730801/2018ء-اے-این-پی-کی-کامیابی-کا-سال-ہے-سردار-حسین-بابک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org