0
Sunday 10 Jun 2018 18:07

وفاداریاں اور ضمیر بیچنا ملک کیلئے نیک شگون نہیں، خواجہ آصف

وفاداریاں اور ضمیر بیچنا ملک کیلئے نیک شگون نہیں، خواجہ آصف
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر خارجہ اور مسلم لیگ نواز کے رہنماء خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وفاداریاں اور ضمیر بیچنا ملک کےلئے اچھا شگون نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی وابستگیوں کی تبدیلی ناممکنات میں ہونی چاہیے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ 25 جولائی کو خلق خدا کی عدالت نے فیصلہ دینا ہے، یقین ہے کہ خلق خدا ووٹ کی حرمت اور عزت کی پاس داری کرے گی۔ انھوں نے نون لیگ کے عوامی نمائندوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کی امنگوں پر پورا اتریں اور عوام کے بنیادی اور قومی مسائل کو ایمان داری سے حل کریں، خیال رہے کہ یہ نصیحت گزشتہ ماہ نون لیگ کی پانچ سالہ حکومت پوری ہونے کے بعد آئی ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سیاست دانوں کے باہمی اختلافات بھی ملک کےلئے نیک شگون نہیں، ان اختلافات کے باعث قومی مسائل پسِ پشت چلے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ قومی مسائل حل کرنے کی بجائے ذاتی زندگیوں پر مباحثے ہو رہے ہیں، لیکن میں عوام کو درپیش مسائل کی طرف انتخابی مہم میں توجہ دلاؤں گا۔ سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ نون لیگ، مشرف، پی پی، پی ٹی آئی کے گن گانے والے امیدوار بھی آئے، لیکن میں نے کبھی کسی کی ذاتی زندگی پر حملہ نہیں کیا۔ خواجہ آصف نے کہا میری سیاسی تربیت میں ذاتی زندگی پر گفتگو کرنا شامل نہیں، یقین ہے ان انتخابات میں نوازشریف کے امیدوار کام یاب ہوں گے۔
خبر کا کوڈ : 730853
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش