0
Sunday 10 Jun 2018 18:17

نون لیگ کی حکومت نے مجھے بیرون ملک جانے کی اجازت دی، پرویز مشرف

نون لیگ کی حکومت نے مجھے بیرون ملک جانے کی اجازت دی، پرویز مشرف
اسلام ٹائمز۔  سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ نون لیگ کی حکومت نے مجھے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جب کہ میرا نام تو ای سی ایل پر تھا۔ غیر ملکی چینل کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں پرویز مشرف نے کہا کہ میرا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ضبط کرنا غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، میں اس اقدام کو چیلنج کروں گا، میں پاکستانی ہوں یہ میرا حق ہے سپریم کورٹ نے الیکشن لڑنے کی مشروط اجازت دی ہے۔ پرویز مشرف نے کہا کہ نواز شریف مجھ سے خوفزدہ ہے اس کے میں اعصاب پر سوار ہوں کرنل (ر) انعام رحیم کی طرف سے ان کے خلاف اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کے بارے میں نیب میں جمع کرائے گئے ثبوتوں کے بارے میں پرویز مشرف نے کہا کہ مجھے شرم آتی ہے کہ کرنل ایسی باتیں کر رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 730855
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش