QR CodeQR Code

نون لیگ کی حکومت نے مجھے بیرون ملک جانے کی اجازت دی، پرویز مشرف

10 Jun 2018 18:17

غیر ملکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھا کہ میرا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ضبط کرنا غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، میں اس اقدام کو چیلنج کروں گا، میں پاکستانی ہوں یہ میرا حق ہے سپریم کورٹ نے الیکشن لڑنے کی مشروط اجازت دی ہے۔


اسلام ٹائمز۔  سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ نون لیگ کی حکومت نے مجھے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جب کہ میرا نام تو ای سی ایل پر تھا۔ غیر ملکی چینل کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں پرویز مشرف نے کہا کہ میرا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ضبط کرنا غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، میں اس اقدام کو چیلنج کروں گا، میں پاکستانی ہوں یہ میرا حق ہے سپریم کورٹ نے الیکشن لڑنے کی مشروط اجازت دی ہے۔ پرویز مشرف نے کہا کہ نواز شریف مجھ سے خوفزدہ ہے اس کے میں اعصاب پر سوار ہوں کرنل (ر) انعام رحیم کی طرف سے ان کے خلاف اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کے بارے میں نیب میں جمع کرائے گئے ثبوتوں کے بارے میں پرویز مشرف نے کہا کہ مجھے شرم آتی ہے کہ کرنل ایسی باتیں کر رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 730855

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/730855/نون-لیگ-کی-حکومت-نے-مجھے-بیرون-ملک-جانے-اجازت-دی-پرویز-مشرف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org