0
Sunday 10 Jun 2018 19:47

پرویز خٹک کے کزن چنگیز خان کو ٹکٹ نہ دینے پر کھلاڑی کی خود سوزی کی کوشش

پرویز خٹک کے کزن چنگیز خان کو ٹکٹ نہ دینے پر کھلاڑی کی خود سوزی کی کوشش
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعلٰی خیبر پی کے پرویز خٹک کے کزن چنگیز خان کو پی پی کا ٹکٹ نہ دینے پر پی ٹی آئی ٹائیگر نے خود سوزی کی کوشش کی۔ فیصلہ پر نظرثانی نہ ہونے کی صورت میں پی ٹی آئی کے چار سابق امیدواران وائس چیئرمین نے بنیادی رکنیت چھوڑنے کی دھمکی دیدی، مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کو شکست دینے کیلئے متفقہ طور پر پی ٹی آئی قیادت سے چنگیز خان کو ٹکٹ دینے کا مطالبہ کر دیا گیا، بیرون ممالک سے بھی حلقہ عوام کا چنگیز خان سے اظہار یکجہتی، حضرو شہر کے احتجاج میں مسلم لیگی جنرل کونسلر ملک اجمل نے بھی چنگیز خان کی حمایت کر دی۔ ذرائع کے مطابق پی پی 2 کیلئے پی ٹی آئی کی طرف سے چنگیز خان جوکہ پرویز خٹک کے کزن بھی ہیں، کو ٹکٹ نہ دینے پر علاقہ عوام نے سخت حیرت اور غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے حضرو شہر اور مختلف یونین کونسلوں میں احتجاجی مظاہرے اور چنگیز خان سے یکجہتی کے اظہار کیلئے اجتماعات کئے۔ فوارہ چوک حضرو میں پی ٹی آئی کارکن نے چنگیز خان کو ٹکٹ نہ ملنے پر خود پر پیٹرول چھڑک لیا اور آگ لگانے کی کوشش کی، مگر مظاہرین نے پکڑ کر بچالیا۔
 
خبر کا کوڈ : 730865
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش