QR CodeQR Code

تحریک انصاف کے بعد عوامی نیشنل پارٹی نے بھی اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا

10 Jun 2018 19:54

ذرائع کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی دیگر صوبوں کیلئے امیدواروں کا اعلان بھی جلد کرے گی۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے بعد عوامی نیشنل پارٹی نے بھی عام انتخابات کے لئے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسفندیار ولی خان این اے 24 چارسدہ سے میدان میں اتریں گے، سابق وزیراعلٰی امیر حیدر خان ہوتی این اے 21 مردان، غلام بلور این اے 31 پشاور سے انتخابات میں حصہ لیں گے، زاہد خان این اے 6 لوئر دیر، ارباب کمال این اے 29 پشاور سے اے این پی کے امیدوار ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی دیگر صوبوں کیلئے امیدواروں کا اعلان بھی جلد کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 730866

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/730866/تحریک-انصاف-کے-بعد-عوامی-نیشنل-پارٹی-نے-بھی-اپنے-امیدواروں-کا-اعلان-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org