0
Sunday 10 Jun 2018 20:20

مون سون کا وقت قریب ہے، کراچی کے نالوں کی صفائی تک نہیں کی گئی ہے، میئر کراچی ناکام ہوچکے ہیں، حلیم عادل شیخ

مون سون کا وقت قریب ہے، کراچی کے نالوں کی صفائی تک نہیں کی گئی ہے، میئر کراچی ناکام ہوچکے ہیں، حلیم عادل شیخ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سندھ کے سینیئر ایگزیکیوٹو نائب صدر اور امیدوار برائے پی ایس 99 حلیم عادل شیخ کا حلقہ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور شہریوں سے ملاقات کریں اور پی ٹی آئی میں شمولیت کرنے کی دعوت دی۔ اس موقع پر شمولیت تقریب بھی منعقد کی گئی جہاں پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ پی ایس 99 حلقہ میں گزشتہ کئی سالوں سے حکمرانی کرنے والوں نے عوام کو بنیادی سہولیات تک نہیں دی ہیں، جس کی وجہ سے عوام اذیت کی زندگی بسر کر رہی ہے، نہ گٹر لائنیں بنائیں گئی، نہ سڑکیں، نہ پانی کی سپلائی پہنچائی گئی لیکن اب میں اس حلقہ کی تقدیر بدل کر دکھاؤں گا، زندگی کی ہر بنیادی سہولیت حلقے کے عوام کو دی جائے گی۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مون سون کا وقت قریب ہے، لیکن کراچی کے نالوں کی تاحال صفائی تک نہیں کی گئی ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ میئر کراچی نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا ہے، یہ لوگ پھر کراچی کی عوام کو ڈبونا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صفائی نہ ہوئی تک بارشوں میں شہر کی حالات بدتر ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ زرداری اور اس کی ٹیم نے دس سالوں میں اربوں روپے کرپشن کرکے ہڑپ کئے ہیں، اب کس منہ سے عوام میں جائیں گے عوام ان کو سمجھ چکی ہے، پی پی والوں کو پنجاب میں امیدوار نہیں مل رہا ہے، سندھ میں بھی اس الیکشن میں بری طرح شکست کھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ملک کی ترقی کی ضامن جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسی پالیسی لائیں گے جس میں تعلیم، صحت، روزگار، سمیت انسانوں کو ہر بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں گی، کرپشن کا خاتمہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 730873
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش