0
Sunday 10 Jun 2018 20:22

بہت کم لوگ جو فصلی بٹیرے تھے وہ مسلم لیگ (ن) کو چھوڑ کرگئے ہیں، نواز شریف

بہت کم لوگ جو فصلی بٹیرے تھے وہ مسلم لیگ (ن) کو چھوڑ کرگئے ہیں، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ بہت کم لوگ جو فصلی بٹیرے تھے وہ مسلم لیگ (ن) کو چھوڑ کرگئے ہیں۔ لاہور میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں لوگ خود دیکھتے ہیں کہ یہاں کام ہوا ہے اور صوبے میں جتنے ترقیاتی کام پچھلے 10 سالوں میں ہوئے ہیں، اتنے پہلے کبھی نہیں ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ بہت کم لوگ جو فصلی بٹیرے تھے وہ مسلم لیگ (ن) کو چھوڑ کرگئے ہیں اور کہا جارہا تھا حکومت جائے گی تو جانے والوں کی لائنیں لگ جائیں گی۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد کا کہنا تھا کہ نگران حکومت آگئی مگر میں نےکسی جگہ لائن نہیں دیکھی، اس طرح کے منفی پراپیگنڈے سیاست میں ہوتے رہتے ہیں اور جب سے سیاست میں ہوں ایسامنفی پراپیگنڈہ دیکھ رہا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ محاذ کا نعرہ لگانے والوں کا تعلق مسلم لیگ ن سے نہیں تھا، دو دن میں ان کا محاذدم توڑ گیا اور محاذ بنانے والے پھر دوسری پارٹی میں چلےگئے لیکن سنا ہے وہاں بھی یہ لوگ غیر مطمن ہیں۔ نوازشریف کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے گرمی سردی دیکھے بغیر کام کیا، آپ پر لوگوں نے مختلف الزامات لگائے مگر سب چیزیں جھوٹ ثابت ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اور اسلام آباد کے سوا پاکستان میں میٹرو بس کہیں نہیں ہے۔ یاد رہے کہ عام انتخابات کے لیے مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس جاری ہے اور آج مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان متوقع ہے۔
خبر کا کوڈ : 730874
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش