QR CodeQR Code

بامعنی مذاکرات کے ذریعہ ہی مسئلہ کشمیر کا حل ممکن ہے، زمرودہ حبیب

10 Jun 2018 21:35

کشمیر تحریک خواتین کی سربراہ زمرودہ حبیب نے پارٹی ممبران پر زور دیا کہ وہ اپنے حصہ کی ذمہ داریوں کو خوش اسلوبی سے انجام دیں۔ اُنہوں نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو اخلاقیات کی تعلیم سے آراستہ کریں۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر تحریک خواتین کا ایک اہم اجلاس سرینگر میں منعقد ہوا، جس میں مقبوضہ کشمیر کے موجودہ پُرآشوب و پُرتناؤ ماحول کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقعہ پر حریت کانفرنس کے شعبہ خواتین کی صدر اور کشمیر تحریک خواتین کی سربراہ زمرودہ حبیب نے پارٹی ممبران پر زور دیا کہ وہ اپنے حصہ کی ذمہ داریوں کو خوش اسلوبی سے انجام دیں۔ اُنہوں نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو اخلاقیات کی تعلیم سے آراستہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کشمیر اپنے بچوں کا مستقبل روشن دیکھنا چاہتی ہے مگر بدقسمتی کی بات ہے کہ حکومت ہمارے نونہالوں کا مستقل مخدوش کرنے میں کوئی بھی کثر باقی نہیں چھوڑتی ہے۔

زمرودہ حبیب نے کہا کہ سماجی مسئلہ ہو یا سیاسی مسئلہ ہو خواتین کی شمولیت کے بغیر مثبت نتائج ممکن نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تیزی سے پھیل رہے سماجی بدعتوں کا قلع قمع کرنے کے لئے خواتین ایک موثر کردار نبھا سکتیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ با معنی مذاکرات کے ذریعہ مسئلہ کشمیر کا حل ممکن ہے، جس کے لئے بھارتی حکومت کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا جو فی الحال ابھی تک کہیں نظر نہیں آرہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 730882

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/730882/بامعنی-مذاکرات-کے-ذریعہ-ہی-مسئلہ-کشمیر-کا-حل-ممکن-ہے-زمرودہ-حبیب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org