0
Sunday 10 Jun 2018 21:17

پاک سرزمین پارٹی کا کراچی سے 50 فیصد انتخابی ٹکٹ نوجوانوں کو دینے کا فیصلہ

پاک سرزمین پارٹی کا کراچی سے 50 فیصد انتخابی ٹکٹ نوجوانوں کو دینے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پہلا انتخابی معرکہ لڑنے والی مصطفیٰ کمال کی پاک سرزمین پارٹی نے 50 فیصد انتخابی ٹکٹ نوجوانوں کو دینے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق عام انتخابات 2018ء کیلئے پی ایس پی نے کراچی سے دس سے زائد 30 سے 33 برس کے امیدوار سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے، یہ تمام امیدوار پہلی بار الیکشن میں حصہ لینگے۔ تعلیم یافتہ نوجوانوں نے دوران انٹرویو الیکشن بورڈ کو مطمئن کیا ہے۔ کاغذات اسکروٹنی کے بعد باقاعدہ پی ایس پی کا امیدوار نامزد کیا جائے۔ ان امیدواروں میں فیضان یاسر، سعد صدیقی، عادل خان، ڈاکٹر یاسر، عادل صدیقی شامل ہیں۔ ان نوجوانوں کو کورنگی، پی آئی بی، اورنگی، لیاقت آباد، نارتھ ناظم اور صدر کے حلقوں میں کھڑا کیا جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 730883
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش