0
Sunday 10 Jun 2018 23:47

ٹرمپ نفسیاتی بیماری نرسیسیزم کا شکار ہے، امریکی سرمایہ دار

ٹرمپ نفسیاتی بیماری نرسیسیزم کا شکار ہے، امریکی سرمایہ دار
اسلام ٹائمز۔ امریکی مشہور سرمایہ دار جورج سروس نے واشنگٹن پوسٹ کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں موجودہ امریکی صدر کی پالیسیوں کی شدید انداز میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے موجودہ خراب حالات کا مکمل ذمہ دار ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ جو غلط کام ہونا تھا وہ ہو چکا ہے (اور ٹرمپ امریکہ کا صدر بن گیا ہے)۔ 87 سالہ امریکہ سرمایہ دار نے مزید کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کو نیست و نابود کرنا چاہتا ہے۔ جورج سروس کا کہنا تھا کہ خطرہ جتنا بڑا ہوتا ہے اور تھریٹ جتنا زیادہ ہو میں اتنا ہی اپنے آپ کو اس کے مقابلے لیے تیار پاتا ہوں۔ اس امریکی سرمایہ دار کا کہنا تھا کہ موثر انداز میں اس موضوع کے بارے میں بات کرنا میرے لئے بہت مشکل ہے چونکہ ممکن ہے میری بات کو غلط انداز میں پیش کیا جائے اور پھر اس کو میرے ہی خلاف استعمال کیا جائے۔ جورج نے 2016ء کے انتخابات میں ٹرمپ کی کامیابی کو حیرت انگیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے ایسے محسوس ہوتا ہے کہ میں کسی فرضی دنیا میں ہوں۔ اس امریکی تاجر نے اپنی گفتگو میں صدر ٹرمپ کو نارسیسٹ کا لقب دیا اور کہا کہ ٹرمپ خودپسند ہے۔ وہ اپنے آپ کو مکمل طاقت سمجھتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 730905
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش