QR CodeQR Code

پی ٹی آئی کو اقتدار میں آنے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی، اعجاز چودھری

11 Jun 2018 09:24

لاہور میں تقریب سے خطاب میں پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما کا کہنا تھا کہ 25 جولائی کو ملک و قوم کو لوٹنے والوں کی سیاست کا خاتمہ ہو جائے گا، قوم کرپٹ، چور، لیٹرے اور جھوٹے سیاستدانون سے نجات کا تہیہ کرچکی، نواز شریف انٹرنیشنل جھوٹے ثابت ہو چکے ہیں، ان کو احمقوں نے گھیر رکھا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و امیدوار این اے 133 اعجاز احمد چودھری نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 25 جولائی کو ملک و قوم کو لوٹنے والوں کی سیاست کا خاتمہ ہو جائے گا۔ اعجاز چودھری کا کہنا تھا کہ پنجاب سمیت پورا ملک تحریک انصاف کا گڑھ بن چکا ہے اور تحریک انصاف کو اقتدار میں آنے سے کوئی طاقت نہیں روک سکتی، ان شاءاللہ 2018 میں ملک کے وزیراعظم عمران خان ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کو ملک و قوم کو لوٹنے والوں کی سیاست کا خاتمہ ہو جائے گا، قوم کرپٹ، چور، لیٹرے اور جھوٹے سیاستدانون سے نجات کا تہیہ کرچکی، نواز شریف انٹرنیشنل جھوٹے ثابت ہو چکے ہیں، ان کو احمقوں نے گھیر رکھا ہے۔ بعدازں اعجاز احمد چودھری سے پارٹی رہنما راجہ شبیر کی قیادت میں پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی اور الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔


خبر کا کوڈ: 730921

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/730921/پی-ٹی-ا-ئی-کو-اقتدار-میں-آنے-سے-کوئی-طاقت-نہیں-روک-سکتی-اعجاز-چودھری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org