0
Monday 11 Jun 2018 16:14

آر ایس ایس نریندر مودی کے قتل کی سازش میں لگا ہوئے ہیں، شہلا رشید

آر ایس ایس نریندر مودی کے قتل کی سازش میں لگا ہوئے ہیں، شہلا رشید
اسلام ٹائمز۔ جواہر لعل نہرو یونیورسٹی نئی دہلی طلباء یونین کی سابق نائب صدر شہلا کے ٹوئٹ کے بعد نتن گڈکری نے ٹوئٹ کیا کہ غیر سماجی عناصر جو بھارتی وزیراعظم کے قتل کی سازش میں شامل ہونے کا الزام لگا رہے ہیں، ان کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔ نریندر مودی کی جان کو نکسلی تنظیم سے خطرہ ہونے کی خبر نے گزشتہ دنوں ہندوستانی سیاست میں ہنگامہ برپا کر دیا تھا لیکن اَب شہلا رشید نے مودی کے قتل کی سازش میں شامل ہونے کا الزام مرکزی وزیر نتن گڈکری اور آر ایس ایس پر لگا یا ہے۔ انہوں نے اس خدشہ کا اظہار اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر کیا ہے۔ جے این یو اسٹوڈنٹ یونین کی سابق نائب صدر شہلا رشید کے ذریعہ کیا گیا یہ ٹوئٹ تنازعہ کا شکار ہوگیا ہے۔ اس الزام کے بعد ناراض گڈکری نے قانونی کارروائی کرنے کی بات کہی ہے۔

اس پورے معاملے میں شہلا رشید اور گڈکری کے درمیان ٹوئٹر پر ہی جنگ شروع ہوگئی اور جہاں گڈکری نے اشاروں اشاروں میں شہلا کے خلاف آواز اٹھائی تو شہلا نے گڈکری کو سرعام نشانہ بنایا۔ پہلا ٹوئٹ شہلا نے نو جون کو کیا تھا جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ ’’ایسا محسوس ہو رہا ہے جیسے آر ایس ایس/گڈکری بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے قتل کرنے کی سازش تیار کر رہے ہیں، پھر وہ مسلمانوں اور کمیونسٹوں پر الزام عائد کریں گے اور پھر مسلمانوں کا قتل عام کریں گے‘‘۔ شہیلا رشید کے اس ٹوئٹ کے جواب میں بغیر ان کا نام لئے نتن گڈکری نے لکھا کہ ’’میں ان غیر سماجی عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کرنے جا رہا ہوں جنہوں نے مجھ پر نریندر مودی کو ڈرانے کے لئے ہو رہے قتل کی سازش سے متعلق قابل اعتراض تبصرہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 730997
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش