0
Tuesday 12 Jun 2018 09:53

سعودی عرب نے پاکستانیوں کیلئے اپنی زمین مزید تنگ کردی، ٹیکس میں دگنا اضافہ

سعودی عرب نے پاکستانیوں کیلئے اپنی زمین مزید تنگ کردی، ٹیکس میں دگنا اضافہ
اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب میں مقیم پاکستانی فیملیز کی پریشانی میں مزید اضافہ ہونے والا ہے جس کی سب سے بڑی وجہ ٹیکسز میں دگنا اضافہ ہے۔ گزشتہ برس ورکرز کی فیملی کے ہر فرد پر ماہانہ 100 ریال ٹیکس عائد کیا گیا تھا جسے رواں برس جولائی میں 200 ریال تک کر دیا جائیگا۔ اس کا صاف مطلب ہے اب ہر پاکستانی کو ماہانہ 25 ہزار 600 روپے ادا کرنا ہوں گے جبکہ سال 2020 تک ٹیکس کی شرح 51 ہزار 600 روپے ماہانہ تک پہنچ جائیگی۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے اقدام سے 25 سے 30 ہزار خاندان سعودی عرب سے واپس پاکستان منتقل ہو سکتے ہیں۔ پاکستان کو کثیر رقم ترسیلات زر کی مد میں سعودی عرب سے ہر سال موصول ہوتی ہے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال 2017 کے دوران پاکستان کو 19 ارب 30 کروڑ ڈالر کی ترسیلات زر وصول ہوئیں جس میں سے 5 ارب 50 کروڑ ڈالر سعودیہ عرب سے وصول ہوئے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق سعودی عرب کے حالیہ اقدامات کے باعث کئی فیملیز پاکستان واپس آ جائیں گی جس سے ترسیلات زر میں کمی کا خدشہ ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق سعودی عرب اپنی معاشی حالت مستحکم کرنے کیلئے پاکستانیوں کی قربانی دے رہا ہے اور ٹیکسز میں اضافہ کرکے پاکستانیوں کیلئے مشکلات پیدا کر رہا ہے جبکہ ہماری حکومت اس حوالے سے مکمل خاموش ہے، حکومت اگر چاہے تو پاکستانیوں کیلئے اس ظالمانہ ٹیکس سے چھوٹ حاصل کر سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 731122
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش