0
Tuesday 12 Jun 2018 11:48

حریت کو آئینِ ہند کے اندر ہی بات کرنی ہوگی، بی جے پی

حریت کو آئینِ ہند کے اندر ہی بات کرنی ہوگی، بی جے پی
اسلام ٹائمز۔ بھارتیہ جنتا پارٹی جموں و کشمیر یونٹ کے ترجمان اعلٰی سنیل سیٹھی نے کہا کہ کشمیر کو کبھی آزادی نہیں ملے گی اور اس کا کوئی بھی حل بھارتی آئین کی حدود میں ہی ہوگا۔ بھاجپا ترجمان کے مطابق حریت کانفرنس کے ساتھ مجوزہ مذاکرات کا ایجنڈا طے ہے اور وہ یہ ہے کہ انہیں بھارتی آئین کے اندر ہی بات کرنی ہوگی۔ سنیل سیٹھی نے جموں  میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ’’حریت کے ساتھ بات چیت کرنے میں ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن اس کا ایجنڈا مشخص ہے، حریت کو نہ ہم آزادی دے سکتے ہیں اور نہ بھارتی آئین کے باہر کوئی حل دے سکتے ہیں، کشمیر کا کوئی بھی حل بھارتی آئین کی حدود میں ہوگا، حریت کو آئین کے اندر رہنا پڑے گا‘‘۔

سنیل سیٹھی نے کہا کہ بی جے پی کبھی بھی فوج کو حاصل خصوصی اختیارات والے قانون ’’آرمڈ فورسز اسپیشل پاورس ایکٹ‘‘ (افسپا) کو منسوخ کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں تعینات سکیورٹی فورسز اپنے دفاع میں کسی کو مار بھی سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فورسز کو افسپا کے تحت تحفظ حاصل ہے، انہیں یہ تحفظ ہمیشہ حاصل رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی بھارتی فوج کو کبھی کمزور نہیں ہونے دے گی۔ سنیل سیٹھی نے الزام لگایا کہ کشمیر میں حالات خراب کرنے کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ ہے۔
خبر کا کوڈ : 731137
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش