0
Tuesday 12 Jun 2018 14:01

کوئٹہ، آغا رضا نے حلقہ پی بی 27 اور این اے 265 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے

کوئٹہ، آغا رضا نے حلقہ پی بی 27 اور این اے 265 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح کوئٹہ میں بھی آئندہ عام انتخابات کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ صوبائی دارالحکومت میں اس مرتبہ سیاسی معرکہ چھ کی بجائے صوبائی اسمبلی کی نو نشستوں اور قومی اسمبلی کی دو کی بجائے تین نشستوں پر لڑا جائے گا۔ کوئٹہ کے حلقہ پی بی 27 میں دیگر امیدواروں کی طرح مجلس وحدت مسلمین کے رہنماء و سابق صوبائی وزیر قانون سید محمد رضا نے بھی اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔ سید محمد رضا نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 27 کے علاوہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265 کے لئے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ یاد رہے کہ سید محمد رضا ایم ڈبلیو ایم کی ٹکٹ پر گذشتہ انتخابات میں‌ اسی حلقے سے صوبائی اسمبلی کی نشست جیتنے میں کامیاب رہے تھے۔ اس وقت مذکورہ حلقہ پی بی 2 کہلاتا تھا، جس کا نام الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی حلقہ بندیوں کے بعد حلقہ بی بی 27 میں تبدیل کیا جا چکا ہے۔ اس حلقے میں ایم ڈبلیو ایم، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی اور ہزارہ سیاسی کارکن پارٹی میں کانٹے دار مقابلے کے امکانات ہے۔ 25 جولائی کو انتخابی دنگل میں کون کامیاب ہوگا، اس کا فیصلہ آنے والا وقت کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 731211
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش