0
Tuesday 12 Jun 2018 19:08

مردان کی خواتین کیلئے پنک بسیں سڑکوں پر آگئیں

مردان کی خواتین کیلئے پنک بسیں سڑکوں پر آگئیں
اسلام ٹائمز۔ مردان میں خواتین کیلئے الگ پنک بس سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں پختونخوا ہاؤس مردان میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر محمد عثمان نے بس سروس کا افتتاح کیا، جبکہ اس موقع پر ضلعی افسران کے علاوہ یو این وومن کے نمائندے بھی موجود تھے۔ تقریب سے اپنے خطاب مین ڈپٹی کمشنر محمد عثمان کا کہنا تھا کہ خواتین کی سہولت کیلئے پنک بس سروس کا آغاز کیا جا رہا ہے، جس میں خواتین اکیلے سفر کر سکیں گی، مردوں کی جانب سے انہیں ہراسانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا اور بلا خوف و خطر اپنے دفاتر اور تعلیمی اداروں تک آ جا سکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جاپان کے تعاون سے محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ خیبر پختونخوا میں اس سروس کا آغاز کر رہی ہے، جو خواتین کو آسان اور محفوظ سفر دینے کے ساتھ معاشرے میں انہیں سماجی اور معاشی طور پر بااختیار بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پنک بس سروس صرف مردان کے اندر ہی چلے گی۔ واضح رہے کہ خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے پوری دنیا میں پنک بس سروس کا اجراء کیا گیا، جبکہ پنجاب کے کئی بڑے شہروں میں پنک بس سروس 2012ء سے کام کر رہی ہے۔ 2016ء میں خیبر پختونخوا حکومت نے جاپان کے ساتھ بسوں کی فراہمی کا معاہدہ کیا اور مئی 2018ء میں ایبٹ آباد اور مردان کیلئے 14 پنک بسیں درآمد کی گئیں۔ مئی کو سابق وزیراعلٰی پرویز خٹک نے مردان میں سروس کا افتتاح کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 731272
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش