0
Tuesday 12 Jun 2018 21:09

عام انتخابات کے بعد وفاق میں مخلوط حکومت قائم ہوگی، شرجیل میمن

عام انتخابات کے بعد وفاق میں مخلوط حکومت قائم ہوگی، شرجیل میمن
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے پیش گوئی کی ہے کہ عام انتخابات کے بعد وفاق میں مخلوط حکومت قائم ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں احتساب عدالت کے احاطے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان اور شہباز شریف کو انتخابات کے وقت سندھ یاد آتا ہے، انتخابات میں پیپلز پارٹی کا مقابلہ ان تمام سیاسی جماعتوں سے ہوگا، جن کے کوئی اصول نہیں، عام انتخابات کے بعد مخلوط حکومت بنے گی، کراچی سے عمران خان کا جیتنا مشکل ہی نہیں، ناممکن ہے۔ آئندہ عام انتخابات میں اپنی کامیابی کا دعویٰ کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ کے دیگر حلقوں کی نسبت میرے حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہوئے اور لوگ مجھے کارکردگی کی بنیاد پر دوبارہ منتخب کریں گے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے علاوہ کرپشن الزامات کا شکار دیگر جماعتوں کے رہنماؤں کو گرفتار نہیں کیا جاتا، نواز شریف کا وی آئی پی احتساب ہو رہا ہے، جبکہ میں 8 ماہ سے جیل میں ہوں، کوئی ضمانت دینے کو تیار نہیں، عمران خان کے فرنٹ مین زلفی بخاری کا نام بھی ای سی ایل میں تھا، لیکن آدھے گھنٹے میں عدالتی حکم کے بغیر زلفی بخاری کا نام ای سی ایل سے خارج کرکے اسے ملک سے باہر جانے دیا، زلفی بخاری برطانیہ میں عمران خان کے اخراجات برداشت کرتے ہیں، پاکستان میں بھی زلفی بخاری ہی عمران خان کا کچن چلاتے ہیں، نیب کا سندھ اور پنجاب میں دوہرا معیار کیوں ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما چوہدری نثار پر تنقید کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ چوہدری نثار کے ساتھ مکافات عمل ہو رہا ہے، چوہدری نثار نے جس طرح لوگوں کے ساتھ ظلم کیا اور نام ای سی ایل میں ڈالے اس کی سزا بھگت رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 731286
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش