QR CodeQR Code

سندھ کو لوٹنے والوں کے ساتھ مقابلہ کرکے شکست دیں گے، الیکشن میں دھاندلی ہونے نہیں دی جائے گی، راشد سومرو

12 Jun 2018 22:41

پنو عاقل میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایم ایم اے سندھ کے صدر نے کہا کہ این اے 206 پر پی پی کے سید خورشید شاہ، این اے 200 پر بلاول بھٹو کے خلاف الیکشن میں مقابلہ کر رہا ہوں، شکارپور کی پی ایس 7 پر پی پی کے امتیاز شیخ کو شکست دینی ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ کے کرپٹ ظالم چوروں صوبے کو لوٹنے والوں کے ساتھ مقابلہ کرکے شکست دیں گے، الیکشن میں دھاندلی ہونے نہیں دی جائے گی، سندھ کی عوام کو 10 سال کا حساب لینا ہوگا، کرپٹ حکمرانوں کی ضمانتیں ضبط ہونگی۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ مجلس عمل سندھ کے صدر اور جے یو آئی سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود نے کہا ہے کہ 25 جولائی کو الیکشن میں متحدہ مجلس عمل کامیاب ہوگی، حکمران جماعت کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہونگی، سندھ کی عوام جاگ چکی ہے، این اے 206 پر پی پی کے سید خورشید شاہ، این اے 200 پر بلاول بھٹو کے خلاف الیکشن میں مقابلہ کر رہا ہوں جبکہ شکارپور کی پی ایس 7 پر پی پی کے امتیاز شیخ کو شکست دینی ہوگی، الیکشن میں اب کوئی بھی دھاندلی کرنے کی ہمت نہیں کرسکتا۔

پنو عاقل ریٹرننگ آفس میں اسکروٹنی میں شرکت کی گئی جہاں پر علامہ راشد محمود سومرو، میر مبین بلو، مولانا محمد صالح انڈھڑ و دیگر امیدواروں کے فارم بحال کئے گئے۔ آر او آفس کے باہر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے راشد محمود سومرو نے کہا کہ مجلس عمل کے تمام امیدوار کامیاب ہونگے، سندھ کے لوگ اتنا سمجھ چکے ہیں کہ انہیں صاف پانی نہیں مل رہا، نوکریاں بھی رشوت پر دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کو 10 سال ملے لیکن انہوں نے کرپشن لوٹ کھسوٹ کے سوا کچھ نہیں کیا۔


خبر کا کوڈ: 731300

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/731300/سندھ-کو-لوٹنے-والوں-کے-ساتھ-مقابلہ-کرکے-شکست-دیں-گے-الیکشن-میں-دھاندلی-ہونے-نہیں-دی-جائے-گی-راشد-سومرو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org