0
Wednesday 13 Jun 2018 00:14

پی پی کی سندھ میں دس سالہ حکومت تاریخ کی ناکام اور نااہل ترین حکومت ثابت ہوئی ہے، خرم شیر زمان

پی پی کی سندھ میں دس سالہ حکومت تاریخ کی ناکام اور نااہل ترین حکومت ثابت ہوئی ہے، خرم شیر زمان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کراچی کے جنرل سیکریٹری و سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے سابق پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ پی پی کی سندھ میں دس سالہ حکومت تاریخ کی ناکام اور نااہل ترین حکومت ثابت ہوئی ہے، زرداری کی پیپلز پارٹی نے سندھ میں اپنی سیاست کا جنازہ خود نکال دیا ہے، پیو پلاؤ پارٹی نے سندھ میں برسر اقتدار آنے کا راستہ خود ہی بند کردیا ہے، 2018ء کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے حلقہ پی ایس 112 میں انتخابی مہم کے دوران مختلف مقامات پر کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے دس سالہ دور حکومت میں صوبے کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیا، سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کرپشن کو ختم کرنے کی بجائے کرپشن کو مزید فروغ دیا ہے اور ترقیاتی فنڈز میں اربوں روپے کی کرپشن کی گئی، ہر سال کی آڈٹ رپورٹس نے اربوں روپے کی کرپشن بے نقاب کی ہے۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے پاس کھوکھلے دعوے اور جھوٹے نعرے ہیں جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے پاس عوام کی بہبود کے لئے قابل عمل پروگرام ہے، عمران خان سندھ کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ روٹی کپڑا اور مکان کے جھوٹے نعرے لگانے والے بے نقاب ہو چکے ہیں، ان کے پاس عوام کی بھلائی اور خوشحالی کا پروگرام تھا ہی نہیں، سندھ کی عوام تعلیم و صحت کی بنیادی سہولتوں سے محروم ہے جبکہ منشیات کی سرعام فروخت کے باعث نوجوان نسل تباہ ہوچکی ہے، 25 جولائی تاریخی دن ہوگا جب پیپلز پارٹی کو سندھ کی عوام مسترد کردے گی۔
خبر کا کوڈ : 731349
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش