0
Wednesday 13 Jun 2018 03:51
عراقی سیاست میں نیا خوشگوار موڑ

سید مقتدی الصدر اور ھادی العامری میں سیاسی اتحاد قائم ہو گیا، عراق ٹی وی

سید مقتدی الصدر اور ھادی العامری میں سیاسی اتحاد قائم ہو گیا، عراق ٹی وی
اسلام ٹائمز۔ جمہوریہ عراق کی سرکاری ٹی وی کے مطابق سیاسی جوڑ توڑ کے نتیجہ میں عراقی سیاست نئے موڑ میں داخل ہو گئی ہے۔ الصدر موومنٹ کے راہنما سید مقتدی الصدر نے اعلان کیا ہے کہ وہ الفتح پارٹی کے ساتھ سیاسی اتحاد بنانے پر متفق ہو گئے ہیں۔ عراق ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سید مقتدی صدر نے الفتح پارٹی کے راہنما ہادی العامری سے ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سید مقتدی الصدر نے کہا کہ ہم عراقی پارلیمنٹ میں گرینڈ الائنس بنانے پر متفق ہو گئے ہیں۔ سید صدر کا کہنا تھا یہ گرینڈ الائنس سائرون، الحکمہ اور الوطنیہ پارٹیوں کو بھی شامل ہو گا۔

اس سے پہلے گذشتہ ہفتہ عراق سے خبر آئی تھی کہ سید مقتدی صدر نے الوطنیہ کے صدر ایاد علاوی اور حکمت موومنٹ کے راہنما سید عمار الحکیم کے ساتھ الائنس کر لیا ہے۔ عراقی وزیراعظم حیدر العبادی نے تازہ ترین پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ جس عمارت میں ووٹ کی پرچیاں رکھی گئی تھیں وہاں جان بوجھ کر آگ لگائی گئی ہے اور اس حادثے میں بعض بیلٹ باکس ضائع ہو گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عراقی پارلیمنٹ انتخابات کو کالعدم قرار نہیں دے سکتی۔ یاد رہے پارلیمنٹ نے بعض حلقوں میں دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا جس کے بعد وسیع پیمانے پر لگنے والی آگ کی وجہ سے یہ کام روک دیا گیا۔ 
خبر کا کوڈ : 731357
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش