0
Wednesday 13 Jun 2018 18:53

خواجہ سراء ایسوسی ایشن کا تمام سیاسی جماعتوں پر اجارہ داری قائم کرنیکا الزام

خواجہ سراء ایسوسی ایشن کا تمام سیاسی جماعتوں پر اجارہ داری قائم کرنیکا الزام
اسلام ٹائمز۔ خواجہ سراء ایسوسی ایشن نے تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی جماعتوں پر اجارہ داری قائم کرنے کا الزام لگا دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ تیار کر لیا ہے، بہت جلد اپنی سیاسی پارٹی بنانے کا اعلان کریں گے۔ پریس کلب پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ سراؤں نے کہا کہ الیکشن کیلئے عائشہ گلالئی نے موقع دیکر اچھی روایت قائم کی ہے۔ ہمارے لئے آج تک کسی پارٹی کے منشور میں ایک جملہ تک نہیں، انتخابات سے دستبراداری کیلئے پنجاب میں دھمکیاں مل رہی ہیں۔ خواجہ سراؤں نے کہا کہ 2018ء کے الیکشن کیلئے 13 خواجہ سراء پورے پاکستان سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، مگر بدقسمتی سے جانوں کے خطرات کے باعث پورے خیبر پختونخوا سے صرف ایک خواجہ سراء الیکشن لڑ رہا ہے۔ خواجہ سراؤں نے مزید کہا کہ اپنے حقوق کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ تیار کر لیا ہے، تاہم بہت جلد اپنی سیاسی پارٹی بنائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 731512
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش