QR CodeQR Code

پشاور، عدم صفائی پر سید آباد کے مکینوں کا ڈبلیو ایس ایس پی کیخلاف احتجاج

13 Jun 2018 19:24

مظاہرین کا کہنا ہے کہ ڈبلیو ایس ایس پی ادارہ اسلئے قائم کیا گیا تھا کہ پشاور کو دوبارہ پھولوں کا شہر بنائیں گے، تاہم یہ محض وعدے اور دعوے ہی ثابت ہوئے۔ دوسری جانب بلدیاتی نمائندوں اور ڈبلیو ایس ایس پی کے احکام کا کہنا ہے کہ پہلے گندگی رنگ روڈ پر جمیل چوک کیطرف ایک بڑے میدان میں ٹھکانے لگائی جاتی تھی، تاہم اب وہاں کے باشندوں نے گندگی ڈالنے سے منع کیا ہے، جس کیوجہ سے مختلف مقامات پر گندگی کے ڈھیر پڑے ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں گذشتہ کچھ عرصہ سے صفائی آپریشنز معطل ہیں، جس کی وجہ سے پھولوں کا شہر گندگی اور غلاظت کے ڈھیروں میں تبدیل ہو کر رہ گیا ہے۔ اسی طرح پشاور کے حلقہ پی کے 78 کے علاقے سید آباد میں بھی پچھلے ایک ماہ سے گندگی کے ڈھیر پڑے ہوئے ہیں جس پر اہل علاقہ نے شدید احتجاج کیا ہے۔ مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور کے صدر امین خان ہمند کی قیادت میں ہوئے مظاہرے میں بڑوں اور جوانوں کے علاوہ بچوں نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین نے رحمٰن بابا سڑک بھی ٹریفک کیلئے بند کر دی تھی، جبکہ ڈبلیو ایس ایس پی کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔ اس موقع پر امین خان مہمند کا کہنا تھا کہ گندگی و غلاظت سے تعفن ہی نہیں، بلکہ بیماریوں کے پھیلنے کا بھی خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈبلیو ایس ایس پی ادارہ اس لئے قائم کیا گیا تھا کہ پشاور کو دوبارہ پھولوں کا شہر بنائیں گے، تاہم یہ محض وعدے اور دعوے ہی ثابت ہوئے۔ دوسری جانب بلدیاتی نمائندوں اور ڈبلیو ایس ایس پی کے احکام کا کہنا ہے کہ پہلے گندگی رنگ روڈ پر جمیل چوک کی طرف ایک بڑے میدان میں ٹھکانے لگائی جاتی تھی، تاہم اب وہاں کے باشندوں نے گندگی ڈالنے سے منع کیا ہے، جس کیوجہ سے مختلف مقامات پر گندگی کے ڈھیر پڑے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ  بہت جلد اس کیلئے دوسری جگہ کا انتظام کر لیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 731520

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/731520/پشاور-عدم-صفائی-پر-سید-آباد-کے-مکینوں-کا-ڈبلیو-ایس-پی-کیخلاف-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org