QR CodeQR Code

ہماری عید تب ہوگی جب ہم جبری قبضے سے آزاد ہو جائیں گے، زمرودہ حبیب

13 Jun 2018 22:15

انہوں نے عید سادگی اور اسلامی اصولوں کے مطابق منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پوری قوم سوگوار ہے اور ہمیں اس موقعے پر ان یتیموں، بیواؤں اور عمر رسیدہ لوگوں کی ہر ممکن طریقے سے مدد اور دلجوئی کرنی چاہیئے، جن کے عزیز و اقارب اور لختِ جگر شہید ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کشمیر تحریک خواتین کی چیئر پرسن زمردوہ حبیب نے عید الفطر کی آمد پر لوگوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری قوم جب ہی صحیح معنوں میں عید کی خوشیوں سے سرفراز ہوگی، جب ہم جبری قبضے سے آزاد ہوجائیں گے۔ انہوں نے عید سادگی اور اسلامی اصولوں کے مطابق منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہماری پوری قوم سوگوار ہے اور ہمیں اس موقعے پر ان یتیموں، بیواؤں اور عمر رسیدہ لوگوں کی ہر ممکن طریقے سے مدد اور دلجوئی کرنی چاہیئے، جن کے عزیز و اقارب اور لختِ جگر شہید ہوئے ہیں اور جو نانِ شبینہ کے محتاج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عید الفطر حیات بخش پیغام رکھتی ہے اور اللہ کرے کہ یہ عید مظلوم قوم کے لئے خوشحالی اور دائمی امن کا پیغام لیکر آئے اور جموں و کشمیر کے عوام بھارتی سے نجات حاصل کرسکیں۔


خبر کا کوڈ: 731542

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/731542/ہماری-عید-تب-ہوگی-جب-ہم-جبری-قبضے-سے-آزاد-ہو-جائیں-گے-زمرودہ-حبیب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org