QR CodeQR Code

جماعت اسلامی وہ جماعت نہیں جس میں قرضے ہڑپ کرنے یا نا دہندہ لوگ شامل ہوں، حافظ نعیم الرحمان

13 Jun 2018 23:45

میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ ہماری قیادت یا کسی بھی امیدوار پر الزام لگانے سے قبل سوچنا چاہیئے تھا، اسد اللہ بھٹو کی کامیابی کو روکا نہیں جا سکتا، یہ ایک بار پھر انتخابات میں کامیاب ہوں گے اور عوام کی ترجمانی کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کراچی کے امیر و صدر متحدہ مجلس عمل کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ہم اسٹیٹ بینک کی اس فہرست میں اسد اللہ بھٹو کے نام کو شامل کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں، یہ فہرست درست نہ کی گئی اور معافی نہ مانگی گئی تو ہم عدالت سے رجوع کریں گے، جماعت اسلامی کی قیادت یا کسی بھی امیدوار پر الزام لگانے سے قبل سوچنا چاہیئے تھا، جماعت اسلامی وہ جماعت نہیں جس میں قرضے ہڑپ کرنے یا نا دہندہ لوگ شامل ہوں، ہمارا ماضی اور حال سب کے سامنے ہے۔ میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ اسد اللہ بھٹو صاحب قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہو چکے ہیں اور اس طرح کی خبروں سے مخالفین کی بوکھلاہٹ کا تو پتا چلتا ہے لیکن اسد اللہ بھٹو کی کامیابی کو روکا نہیں جا سکتا، یہ ایک بار پھر انتخابات میں کامیاب ہوں گے اور عوام کی ترجمانی کریں گے، مجلس عمل نے 2002ء میں قومی اسمبلی کی 68 نشستیں جیتی تھیں اور کراچی میں بھی 5 قومی اسمبلی کی نشستیں جیتی تھیں اور ایم کیو ایم کی موجودگی میں کامیابی حاصل کی تھی، جنرل پرویز مشرف نے دھاندلی سے ہماری سیٹیں کم کرائیں اور ایم کیو ایم کی گرتی ہوئی ساکھ کو بحال کیا۔


خبر کا کوڈ: 731576

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/731576/جماعت-اسلامی-وہ-نہیں-جس-میں-قرضے-ہڑپ-کرنے-یا-نا-دہندہ-لوگ-شامل-ہوں-حافظ-نعیم-الرحمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org