QR CodeQR Code

عقیدہ ختم نبوت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، راغب نعیمی

14 Jun 2018 09:30

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلی کا کہنا تھا کہ ناموس رسالت(ص) کے تحفظ کیلئے ڈاکٹر سرفراز نعیمی اورعلماء اہلسنت کی قربانیاں قابل قدر ہیں، حق پر بات پر ڈٹ جانا شہید پاکستان کی ذات کا خاصا تھا، ان کی زندگی خوف الہیٰ اورعشق رسول سے عبارت تھی، پرویز مشرف کے اسلامی دشمن پالیسیوں کیخلاف آپ نے مردانہ وار کردارادا کیا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہید کے 9ویں یوم شہادت کے سلسلے میں جاری 3 روزہ تقریبات کی اختتامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، ناموس رسالت(ص) کے تحفظ کیلئے ڈاکٹر سرفراز نعیمی اورعلماء اہلسنت کی قربانیاں قابل قدر ہیں، حق پر بات پر ڈٹ جانا شہید پاکستان کی ذات کا خاصا تھا، ان کی زندگی خوف الہیٰ اورعشق رسول سے عبارت تھی، پرویز مشرف کے اسلامی دشمن پالیسیوں کیخلاف آپ نے مردانہ وار کردارادا کیا۔ ڈاکٹرسرفراز نعیمی شہید کے سچے اور کھرے موقف کے باعث سابق صدر مشرف کو قانون ناموس رسالت بارے اپنے فیصلے واپس لینے پڑے۔ عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے ڈاکٹرسرفراز نعیمی شہید کی خدمات تاریخ کا روشن باب ہیں۔ وہ طاقت کی بجائے دلیل سے بات کرنے پر یقین رکھتے تھے، دین مبین کی ساری تعلیمات اعتدال پر مبنی ہیں، اسلام  میں غلو کرنیوالے دین حنیف کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔ تقریبات کے اختتام پر پیر رضائے مصطفی نقشبندی نے ملک و قوم کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کرائی۔


خبر کا کوڈ: 731614

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/731614/عقیدہ-ختم-نبوت-کیلئے-کسی-قربانی-سے-دریغ-نہیں-کریں-گے-راغب-نعیمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org