0
Thursday 14 Jun 2018 09:40

کرپٹ حکمرانوں کو اب جیلوں میں جانا ہوگا، اعجاز چودھری

کرپٹ حکمرانوں کو اب جیلوں میں جانا ہوگا، اعجاز چودھری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اور این اے 133 کے نامزد امیدوار اعجاز احمد چودھری سیشن کورٹ میں رائے آفتاب احمد کی عدالت میں اپنے حلقہ انتخاب کے کاغذات کی جانچ پڑتال کے سلسلے میں پیش ہوئے۔ اعجاز احمد چودھری کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے پر حلقہ کے کارکنوں نے اعجاز احمد چودھری کو مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر اعجازچودھری نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پوری قوم عمران خان کیساتھ کھڑی ہے، 25 جولائی کو(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی کرپشن اور لوٹ مار کی سیاست کو عوام  دفن کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آنیوالی حکومت تحریک انصاف کی ہوگی اور عمران خان پاکستان کے وزیراعظم ہوں گے، عام انتخابات میں بھر پور کامیابی سے لاہور سمیت پورا پنجاب تحریک انصاف کا قلعہ ثابت کریں گے، کرپٹ حکمرانوں کو اب جیلوں میں جانا ہوگا، ان کی سیاست میں کوئی جگہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی یقینی ہے اور عمران خان پاکستان کے وزیراعظم بنیں گے۔ ملک میں چوروں اور ڈاکوؤں کو ان کے انجام سے دوچار کیا جائے گا (ن) لیگ کی کرپشن بے نقاب ہو چکی ہے، نواز شریف مگر مچھ کے آنسو بہا کر قوم کو بے وقوف نہیں بنا سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کے بعد اب حکمران مگر مچھ کے آنسو بہا رہے ہیں مگر ان کا کوئی بہانہ اور منصوبہ کامیاب نہیں ہوگا، ان کو اپنی کرپشن اور لوٹ مار کا ہر صورت حساب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عام انتخابات کیلئے بھرپور تیاریاں کر رہی ہے، ہم ملک میں عام انتخابات میں ایک منٹ کی بھی تاخیرنہیں چاہتے بلکہ ہمارا مطالبہ ہے ملک میں بروقت اور شفاف انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے۔
خبر کا کوڈ : 731615
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش