QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر کی حکومت کے پاس نوجوانوں کیلئے روزگار پالیسی ناقص ہے، فیروز خان

14 Jun 2018 13:01

جموں میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سرحدی گولہ باری کے نتیجے میں انسانی جانوں کے اتلاف پر تشویش کا اظہار کیا۔ فیروز خان نے موجودہ سرحدی صورتحال کے لئے ریاستی اور مرکزی حکومت کی غلط پالیسیوں کو ذمہ دار ٹھہرایا۔


اسلام ٹائمز۔ این ایس یو آئی کے قومی صدر فیروز خان نے الزام لگایا ہے کہ رام گڑھ سیکٹر میں پاکستان کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی ہوءی ہے جس کی انہوں نے مذمت کی ہے۔ جموں میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے سرحدی گولہ باری کے نتیجے میں انسانی جانوں کے اتلاف پر تشویش کا اظہار کیا۔ فیروز خان نے موجودہ سرحدی صورتحال کے لئے ریاستی اور مرکزی حکومت کی غلط پالیسیوں کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر حکومت کے پاس نوجوانوں کے لئے روزگار پالیسی ناقص ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے ایس آر او پر مشتمل پالیسی کو واپس نہیں لیا تو این ایس یو آئی ریاست گیر احتجاجی مہم شروع کرنے کے ساتھ ساتھ سلسلہ وار بھوک ہڑتال کرنے پر مجبور ہوجائے گی۔


خبر کا کوڈ: 731617

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/731617/مقبوضہ-کشمیر-کی-حکومت-کے-پاس-نوجوانوں-کیلئے-روزگار-پالیسی-ناقص-ہے-فیروز-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org