0
Thursday 14 Jun 2018 16:58

لاہور، گلبرگ کے علاقے میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات، میاں بیوی بچے سمیت جاں بحق

لاہور، گلبرگ کے علاقے میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات، میاں بیوی بچے سمیت جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے دارالحکومت لاہورمیں گلبرگ کے علاقے میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات میں میاں بیوی اور بچے کو قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کےعلاقے گلبرگ میں ایک مکان سے میاں بیوی اور بچے کی لاش ملی جن کی شناخت ندیم بٹ، اہلیہ نیلم بٹ اور فائق کے نام سے ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہےکہ مقتول ندیم کی بہن نےبتایا کہ وہ دو روز سے اپنے بھائی کے گھر پر فون کررہی تھی، لیکن کوئی جواب موصول نہیں ہورہا تھا، اس پر وہ ان کے گھر پہنچی اور اپنے پاس موجود ڈپلیکیٹ چابی سے دروازہ کھولا تو گھر کی بالائی منزل پر تینوں کی لاشیں موجود تھیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاشوں کے قریب افطار کا سامان رکھا ہوا تھا، جس سے شبہ ہے کہ قتل کی واردات افطار کے فوراً بعد ہوئی جب کہ تینوں مقتولین کے جسم پر کسی قسم کا کوئی نشان نہیں، جس سے اس بات کا امکان ظاہر ہوتا ہے کہ قاتل کوئی قریبی بھی ہوسکتا ہے جس نے سر پر حملہ کرکے تینوں کو قتل کیا۔ پولیس کےمطابق مقتولہ نیلم ندیم بٹ کی دوسری بیوی تھی، واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے جب کہ گھر سے کسی قسم کا آلہ قتل بھی برآمد نہیں ہوا ہے۔
خبر کا کوڈ : 731681
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش