QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا کے بعض شہروں میں کل عید ہوگی

14 Jun 2018 23:08

میڈیا رپورٹس کے مطابق سب سے پہلے مردان کے علاقے گجر گڑھی میں عید کا اعلان کیا گیا، جبکہ مسجد قاسم علی خان میں بیٹھی کمیٹی نے رات 10 بجے کے بعد عیدالفطر کا اعلان کر دیا، کمیٹی کو اس سلسلے میں 14 شہادتیں موصول ہوئیں۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق پشاور کے علاوہ مردان، صوابی اور جنوبی اضلاع میں بھی کل عید منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں ایک روزہ کے بعد ایک عید کا خواب پورا نہ ہوسکا، مرکزی کمیٹی نے حسب روایت جلدی چاند نہ آنے کا اعلان کر دیا، جبکہ پشاور کی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے بعد خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں میں کل  بروز جمعہ عید ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے اس اعلان، شوال کا چاند نظر نہیں آیا اور اب عیدالفطر 16 جون بروز ہفتہ کو ہوگی کے کچھ ہی دیر بعد خیبر پختوننخوا میں سوشل میڈیا پر رویت ہلال کی شہادتوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سب سے پہلے مردان کے علاقے گجر گڑھی میں عید کا اعلان کیا گیا، جبکہ مسجد قاسم علی خان میں بیٹھی کمیٹی نے رات 10 بجے کے بعد عیدالفطر کا اعلان کر دیا، کمیٹی کو اس سلسلے میں 14 شہادتیں موصول ہوئیں۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق پشاور کے علاوہ مردان، صوابی اور جنوبی اضلاع میں بھی کل عید منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ قبل ازیں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک بھر میں سے کہیں سے بھی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی اور اب عید ہفتہ کے روز ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 731736

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/731736/خیبر-پختونخوا-کے-بعض-شہروں-میں-کل-عید-ہوگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org