QR CodeQR Code

کوہاٹ میں ٹریفک حادثہ، 4 افراد جاں بحق، 11 زخمی

15 Jun 2018 12:45

راولپنڈی روڈ پر پنڈی سے کوہاٹ جانیوالی ہائی ایس تیز رفتاری کے باعث ٹرک سے ٹکرا گئی، جسکے نتیجے میں ہائی ایس میں سوار 4 مسافر جاں بحق جبکہ 11 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ میں تیز رفتاری کے باعث ٹریفک حادثہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی روڈ پر پنڈی سے کوہاٹ جانے والی ہائی ایس تیز رفتاری کے باعث ٹرک سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں ہائی ایس میں سوار 4 مسافر جاں بحق جبکہ 11 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا۔ حادثے کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں شناخت کیلئے فتح جنگ ہسپتال میں رکھیں گئیں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 731793

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/731793/کوہاٹ-میں-ٹریفک-حادثہ-4-افراد-جاں-بحق-11-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org