0
Friday 15 Jun 2018 14:33

پاک فوج اور بھارتی آرمی امن مشن کے تحت اگست میں مشترکہ مشقوں میں حصہ لیں گئیں، چین

پاک فوج اور بھارتی آرمی امن مشن کے تحت اگست میں مشترکہ مشقوں میں حصہ لیں گئیں، چین
اسلام ٹائمز۔ چینی سرکاری جریدہ گلوبل ٹائمز کا کہنا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے زیر اہتمام پاک بھارت افواج امن مشن کے تحت اگست میں مشترکہ مشقوں کیلیے تیار ہیں۔ چین کے سرکاری جریدہ گلوبل ٹائمز کی رپورٹس کے مطابق پاکستان اور بھارت کی افواج شنگھائی تعاون تنظیم ڈھانچے کے تحت رواں سال اگست میں منعقد ہونے والی مشترکہ فوجی مشق امن مشن 2018 میں حصہ لیں گی، دونوں ممالک کے فوجی پہلی مرتبہ وار گیم کیلیے مشترکہ تربیت میں حصہ لیں گے۔ گلوبل ٹائمز کے مطابق علاقائی امن برقرار رکھنے میں ایس سی او کا کردار ظاہر ہونا شروع ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ تقسیم ہند کے بعد سے پاک بھارت تنازعات کے باعث جنوب ایشیائی علاقائی انضمام کیلیے زبردست رکاوٹ بنے رہے، اس پس منظر میں دونوں کی مشترکہ فوجی تربیت میں حصہ لینے پر متفق ہونا اچھی بات ہے، شنگھائی تعاون تنظیم مل جل کر کام کرنے کیلیے پاکستان اور بھارت کو پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے، تاہم محسوس ہوتا ہے شنگھائی تعاون تنظیم نے دونوں کے درمیان تعاون کا جذبہ پیدا کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 731801
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش