QR CodeQR Code

پاک افغان بارڈر پر پاکستانی چیک پوسٹ پر حملہ، 3 جوان شہید، 5 دہشتگرد ہلاک

15 Jun 2018 21:59

آئی ایس پی آر کیمطابق سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے دہشتگردوں کی پاکستانی پوسٹ پر قبضے کی کوشش ناکام بنادی، فائرنگ کے تبادلے میں 3 جوان شہید ہوگئے، شہید ہونیوالوں میں ایک حوالدار اور 2 سپاہی شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کے علاقہ شوال میں پاک افغان بارڈر پر پاکستانی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 جوان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان بارڈر پر پاکستانی چیک پوسٹ پر دہشتگروں نے حملہ کردیا، دہشت گرد پوسٹ پر قبضہ کرنا چاہتے تھے، لیکن سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے دہشتگردوں کی پاکستانی پوسٹ پر قبضے کی کوشش ناکام بنادی، فائرنگ کے تبادلے میں 3 جوان شہید ہوگئے، شہید ہونیوالوں میں ایک حوالدار اور 2 سپاہی شامل ہیں جبکہ پاکستانی فورسز کی بھر پور جوابی کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ حملہ شمالی وزیرستان کی ایجنسی شوال کے علاقے میں کیا گیا ہے۔ شہداء میں سرگودھا سے تعلق رکھنے والے حوالدار افتخار، چترال سے تعلق رکھنے والے سپاہی آفتاب اور گجرات سے تعلق رکھنے والے سپاہی عثمان شامل ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 731849

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/731849/پاک-افغان-بارڈر-پر-پاکستانی-چیک-پوسٹ-حملہ-3-جوان-شہید-5-دہشتگرد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org