0
Saturday 16 Jun 2018 03:12

سندھ حکومت عیدالفطر پر سیکورٹی کا خاص خیال رکھے، فردوس شمیم نقوی

سندھ حکومت عیدالفطر پر سیکورٹی کا خاص خیال رکھے، فردوس شمیم نقوی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر فردوس شمیم نقوی اور پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکریٹری و سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے سابق پارلیمانی لیڈر خرم شیر زمان نے پارٹی سیکرٹریٹ ’’انصاف ہاؤس‘‘ کراچی سے جاری کردہ اپنے ایک خصوصی بیان میں اہلیان کراچی کو عیدالفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید کے دن غریبوں کو بھی اپنی خوشیوں میں یاد رکھیں اور انہیں عید کی خوشیوں میں شریک کرنے کی بھرپور کوشش کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت عیدالفطر کے موقع پر تفریحی مقامات پر سیکورٹی کا خاص خیال رکھے اور شہریوں کو چور، لٹیروں اور جیب کتروں سے بچایا جائے، کے الیکٹرک عیدالفطر کے موقع پر اعلانیہ و غیر اعلانیہ کسی قسم کی لوڈشیڈنگ نہ کرے۔

فردوس نقوی نے کہا کہ واٹر بورڈ پانی کے معاملات درست رکھے تاکہ شہریوں کو پانی اور بجلی کی فراہمی عید کے موقع پر بلاتعطل جاری رہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کراچی کی طرف سے ہم اہلیان کراچی کو عید کی بھرپور مبارکباد پیش کرتے ہیں، لوگ جوق در جوق مساجد میں ایک دوسرے سے گلے مل کر قومی یکجہتی کا اظہار کریں، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی چاہیئے کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کریں۔
خبر کا کوڈ : 731861
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش