0
Saturday 16 Jun 2018 15:06

مراد علی شاہ، فیصل واوڈا سمیت 122 امیدواروں کی دہری شہریت کا انکشاف

مراد علی شاہ، فیصل واوڈا سمیت 122 امیدواروں کی دہری شہریت کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا اور پی ایس پی کی فوزیہ قصوری سمیت 122 امیدواروں کی دہری شہریت کا انکشاف ہوا ہے۔ عام انتخابات 2018ء کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے دہری شہریت کے حامل امیدواروں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو فراہم کردی ہیں۔ ملک بھر سے قومی و صوبائی اسمبلی کے 122 امیدواروں کی دہری شہریت کا انکشاف ہوا ہے۔ قومی اسمبلی کے 49، پنجاب اسمبلی کے 53، سندھ اسمبلی کے 11، خیبرپختونخوا کے 8 اور بلوچستان اسمبلی کے ایک امیدوار کی دہری شہریت سامنے آئی ہے۔

ایف آئی اے نے دہری شہریت کے امیدواروں کے پاسپورٹ، سفری تفصیلات بھی الیکشن کمیشن کو دے دی ہیں اور کمیشن نے ریٹرننگ افسران کو یہ تفصیلات فراہم کردی ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق معروف سیاست دانوں میں مراد علی شاہ، فوزیہ قصوری اور احمد یار حراج کے پاس کینیڈا کی شہریت ہے۔ فیصل واوڈا، نادر لغاری اور گلفام سواتی امریکا کی شہریت رکھتے ہیں جب کہ فرحانہ قمر برطانوی شہری ہیں۔

60 امیدواروں کے پاس برطانیہ، 26 کے پاس امریکا، 24 کے پاس کینیڈا، 3 کے پاس آئرلینڈ اور 2 کے پاس بیلجیم کی شہریتہے۔ سنگاپور، آسٹریلیا، جرمنی، اٹلی، اسپین، ازبکستان، جنوبی افریقہ کی شہریت رکھنے والے ایک ایک امیدوار بھی میدان میں موجود ہیں۔ ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ مراد علی شاہ کا غیرملکی پاسپورٹ نمبر جے آر 839959 ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 731876
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش