0
Saturday 16 Jun 2018 20:17

سیف سٹی اتھارٹی نے قصور میں منصوبے کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

سیف سٹی اتھارٹی نے قصور میں منصوبے کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی
اسلام ٹائمز۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے قصور سیف سٹی پراجیکٹ کی ابتدائی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ قصور میں حال ہی میں لگائے گئے سیف سٹی پراجیکٹ نے پہلے ماہ کے دوران قوانین کی خلاف ورزی اور مشکوک حرکات پر 1704 کیسز رپورٹ کئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مئی کے دوران قصور میں 336 مشتبہ افراد اور 112 مشکوک گاڑیوں کو محافظ فورس کے ذریعہ چیک کروایا گیا۔ اس دوران پولیس تفتیشی افسران کو تفتیش میں امداد کیلئے 5 کیسز میں ڈیجٹیل ویڈیو شواہد فراہم کئے گئے۔ ماہ مئی کے دوران قانون شکنی اور غلط پارکنگ پر 269 افراد کے چالان کئے گئے۔ سیف سٹی کے تحت پولیس اور ٹی ایم اے کی مدد سے 84 غیر قانونی قبضے ہٹائے گئے اور 142 وارننگ نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ سینٹر سے مئی کے دوران احتجاج اور ریلیوں کو ڈیجیٹل سرویلنس سسٹم کے تحت مانیٹر کیا گیا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ سیف سٹی اتھارٹی کی کاوشوں سے قصور شہر میں محافظ فورس، ٹریفک پولیس اور پولیس سٹیشن کے رسپانس ٹائم میں 15 منٹ تک کی بہتری آئی ہے جو خوش آئند ہے۔ یاد رہے کہ لاہور کے بعد پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے تحت قصور میں سیف سٹی پراجیکٹ نے کام کا آغاز کر دیا ہے۔ اتھارٹی کے تحت پنجاب کے 6 ڈویژنز راولپنڈی، فیصل آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ، ملتان اور بہاولپور میں بھی پنجاب پولیس کے انٹیگریٹڈ کمانڈ، کنٹرول اینڈ کمیونیکیشن سینٹر زیرتعمیر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 731895
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش