0
Sunday 17 Jun 2018 10:00

شجاعت بخاری دلیر صحافی اور ریاست کا نڈر بیٹا تھا، مشتاق منہاس

شجاعت بخاری دلیر صحافی اور ریاست کا نڈر بیٹا تھا، مشتاق منہاس
اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات، سیاحت و آئی ٹی راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا کہ شجاعت بخاری ایک دلیر صحافی اور ریاست کا نڈر بیٹا تھا جس نے بھارتی فوج کے تمام تر ظلم و جبر کے باوجود حق و سچ کا علم بلند رکھا۔ شجاعت بخاری کی شہادت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر کی فضا سوگوار اور ہر آنکھ پرنم ہے۔ اپنے خصوصی بیان میں انہوں نے کہا کہ بھارت کے خفیہ اداروں نے جس بزدلی کے ساتھ انہیں نشانہ بنایا اور کشمیر کی ایک طاقتور آواز کو گولی کے ذریعے دبایا اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قلم کو بندوق کے ذریعے نہ پہلے کبھی زیر کیا جا سکا ہے نہ اب کیا جا سکے گا۔
خبر کا کوڈ : 731924
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش