0
Sunday 17 Jun 2018 16:37
یمن میں سعودی فوجی اتحاد کی پسپائی

الحدیدہ کو خارجی جارحیت کیلئے قبرستان بنا دیں گے، انصار اللہ

الحدیدہ کو خارجی جارحیت کیلئے قبرستان بنا دیں گے، انصار اللہ
اسلام ٹائمز۔ عید کے ایام سے غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے سعودی عرب کے فوجی اتحاد نے یمن کے مغربی ساحل حدیدہ سے زمینی حملہ کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس حملے میں سعودی فوجیوں کے ساتھ امریکہ اور فرانس سمیت مختلف ممالک کی فورسز موجود ہیں جن کو یمنی مجاہدین اور یمن کی سرکاری فوجوں کے ہاتھ سخت پسپائی اٹھانی پڑ رہی ہے۔ اب تک کی خبروں کے مطابق یمن کی نیوی اور ائیرفورس کے حملوں میں سعودی اتحاد کی متعدد جنگی کشتیاں تباہ ہوئی ہیں یا انہیں بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ سعودی فورسز نے یمن کے مغرب میں واقع الحدیدہ شہر کی ائیرپورٹ پر قبضہ کا اعلان کیا ہے۔ انصار اللہ کے ترجمان محمدعبدالسلام نے کہا ہے کہ سعودی فورسز حدیدہ ائیرپورٹ کے نزدیک بھی نہیں پہنچ سکیں۔ ان کا ائیرپورٹ پر قبضے کا اعلان پروپیگنڈہ ہے جبکہ سعودی فورسز یمنی فورسز کے محاصرہ میں ہیں اور اس سے نکلنے کی شدید کوشش کر رہے ہیں۔ انصار اللہ نے یمن میں ایرانی فورسز کی موجودگی کی تکذیب کی ہے اور کہا ہے کہ یمن کے اندر ایک ایرانی فوجی بھی موجود نہیں ہے جبکہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور سوڈان نے ہمارے ملک پر قبضہ کر رکھا ہے۔
دوسری جانب فرانس کی سپیشل فورسز بھی سعودی اتحاد کی مدد کیلئے حرکت میں آگئی ہیں۔ فرانسوی اخبار لوفیگارو کے مطابق فوجی ذرائع نے فاش کیا ہے کہ فرانس کی سپیشل فورسز متحدہ عرب امارات کی فورسز کے ساتھ یمن کی سرزمین پر موجود ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ یمن کے زیراستعمال بعض میزائل ایرانی ہیں جبکہ اب تک اس دعوی کے ثبوت کے طور پر کوئی ایک بھی نمونہ پیش نہیں کرسکے۔





آزاد ذرائع کے مطابق فرانس کے بعض فوجی گرفتار ہو چکے ہیں۔ انصاراللہ یمن کے ایک راہنما محمد البخیتی نے حدیدہ ائیرپورٹ سے اپنے انٹرویو میں المسیرہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ائیرپورٹ پر سعودی قبضہ کے دعوے کی تکذیب کی ہے۔ الجزیرہ نیوز چینل نے اپنی خصوصی رپورٹ میں سعودی دعوے کی تکذیب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حدیدہ ائیرپورٹ بدستور یمنی فورسز کے کنٹرول میں ہے۔ سعودی فوجی اتحاد نے بدھ کے دن یمن کے ساحلی علاقے پر بری، بحری اور ہوائی فورسز کے ساتھ جنگی جارحیت کا آغاز کیا تھا۔
 
تازہ ترین رپورٹ کے مطابق یمن کی انٹیلیجنس نے سعودی عرب کے حدیدہ میں موجود سب سے بڑے جاسوسی نیٹ ورک کو تلاش کر کے اس کے سرکردہ تکفیری کمانڈر کو گرفتار کر لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 731937
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش