0
Sunday 17 Jun 2018 18:11

انتخابات میں مخالفین کو عبرت ناک شکست دیں گے، آصف علی زرداری

انتخابات میں مخالفین کو عبرت ناک شکست دیں گے، آصف علی زرداری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی انتخابات میں مخالفین کو عبرت ناک شکست دے گی اور اقتدار میں آکر پاکستان کو مضبوط اور خوشحال ملک بنائے گی۔ نواب شاہ میں تقریب سے خطاب کے دوران آٓصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوامی پارٹی ہے اور اس نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے، انتخابات میں مخالفین کو عبرت ناک شکست دیں گے، کارکن الیکشن کی بھرپور تیاری کریں، پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر پاکستان کو مضبوط اور خوشحال ملک بنائے گی۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کا کہنا تھا کہ آج سے میں نے اپنی الیکشن مہم کا باقاعدہ مہم کا آغاز کردیا ہے، فریال تالپور نے نواب شاہ میں بہت کام کرایا ہے مگر اس کے باوجود یہاں مزید کئی ترقیاتی کاموں کی ضرورت ہے، اس لئے میں نے خود الیکشن لڑنے کا اعلان کیا، الیکشن میں کامیاب ہوکر نواب شاہ ضلع کو ماڈل ضلع بناؤں گا، لاہور والوں کو دعوت دے کر نواب شاہ بلاؤں گا اور انہیں دکھاؤں گا کہ ماڈل ضلع کیسا ہوتا ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 731943
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش