QR CodeQR Code

دریائے سندھ سے لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری

17 Jun 2018 18:55

سکھر میں لب مہران سے خاتون کی لاش نکال لی گئی ہے، تاہم اس کی شناخت تاحال نہ ہو سکی۔ ایدھی ذرائع کے مطابق سکھر میں ایک ماہ کے دوران دریائے سندھ سے ملنے والی لاشوں کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔ اس سے پہلے تین خواتین اور چار مردوں کی لاشیں نکالی جا چکی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ دریائے سندھ میں سکھر کے مقام پر خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اندرون سندھ کے شہر سکھر میں لب مہران سے خاتون کی لاش نکال لی گئی ہے، تاہم اس کی شناخت تاحال نہ ہو سکی۔ ایدھی ذرائع کے مطابق سکھر میں ایک ماہ کے دوران دریائے سندھ سے ملنے والی لاشوں کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔ اس سے پہلے تین خواتین اور چار مردوں کی لاشیں نکالی جا چکی ہے۔ ایک مرد کی شناخت ہوئی تھی، تاہم باقی چھ بوری بند لاشوں کو لاوارث قرار دے کر دفنا دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 731946

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/731946/دریائے-سندھ-سے-لاشیں-ملنے-کا-سلسلہ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org