0
Monday 18 Jun 2018 09:57

چین کا میونسپل پبلک سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کا 6 رکنی وفد لاہور پہنچ گیا

چین کا میونسپل پبلک سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کا 6 رکنی وفد لاہور پہنچ گیا
اسلام ٹائمز۔ چین کے صوبہ بیجنگ سے میونسپل پبلک سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کا 6 رکنی وفد 2 روزہ دورے پرلاہور پہنچ گیا۔ وفد کو سخت سکیورٹی حصار میں ایئرپورٹ سے پی سی ہوٹل پہنچایا گیا۔ چینی میونسپل پبلک سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کا وفد ایمریٹس کی پرواز 622 کے ذریعے لاہور پہنچا۔ ایئرپورٹ پر سپیشل پروٹیکٹو یونٹ کے ایس ایس ایس پی کرنل ریٹائرڈ ندیم، ایس پی محمد شاہد سمیت دیگر افسران نے استقبال کیا اور گلدستے پیش کیے۔ ڈی ایس پی طارق مسعود کا کہنا تھا کہ چینی سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ وفد کو 2 روزہ دورے کے دوران سی پیک سے متعلق سکیورٹی معاملات پر بریفنگ دی جائے گی۔ وفد کے ارکان سی سی پی او لاہور سمیت دیگر حکام سے ملاقات بھی کریں گے۔ لاہور میں ایک روز قیام کے بعد وفد کل اسلام آباد روانہ ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 731991
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش