0
Friday 20 May 2011 17:47

نیٹو کی سپلائی بند کرنے سے ملک نازک موڑ سے نکل سکتا ہے، مولانا فضل الرحمن

نیٹو کی سپلائی بند کرنے سے ملک نازک موڑ سے نکل سکتا ہے، مولانا فضل الرحمن
ڈیرہ اسماعیل خان:اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی کی امور کشمیر کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین اور جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن نے جمعیت علماء اسلام (ف) ڈیرہ کے امیر مولانا لطف الرحمن سے ٹیلفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی حدود کے اندر نیٹو کی کاروائی سے حکمرانوں کو سبق سیکھنا چاہئے۔ بیرونی ممالک سے نئے معاہدے اور مشترکہ آپریشن کی خبریں قوم کیلئے پریشانی کا باعث ہیں۔ حکومت کو اپنی توجہ پارلیمنٹ کی متفقہ قرارداد پر مرکوز رکھنی چاہئے۔ مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ داخلہ اور خارجہ پالیسیاں نئے سرے سے بنائی جائیں۔ ایبٹ آباد آپریشن میں کمزوری اور غفلت کے مرتکب عناصر کو سامنے لایا جائے اور جلد از جلد اس کیلئے کمیشن تشکیل دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو کی سپلائی بند ہو گی تو ملک نازک موڑ سے نکل سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ قرار داد میں طے کر لیا گیا ہے کہ اگر ڈرون حملے نہ رکے تو نیٹو سپلائی بند کر دی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 73209
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش