QR CodeQR Code

نگران حکومت کا بڑا اقدام، پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلوں کا فیصلہ

19 Jun 2018 09:23

ذرائع کا کہنا ہے کہ آر پی اوز اور پنجاب بھر کے ڈی پی اوز کی آئندہ 24 گھنٹے میں تبدیلی متوقع ہے جبکہ اگلے 2 دن میں ڈی ایس پیز کی تبدیلی بھی متوقع ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل چیف سیکرٹری نے کہا تھا کہ ایک مکمل غیر جانبدار انتظامیہ بنائی جائے گی اور اوپن ڈور پالیسی کو فالو کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب پولیس کیلئے آئندہ 24 گھنٹے انتہائی اہم، بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ تبادلوں کیلئے فہرستوں کو حتمی شکل بھی دیدی گئی ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب کا کہنا تھا کہ ایک مکمل غیر جانبدار انتظامیہ بنائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر کی پولیس کیلئے آئندہ 24 گھنٹے انتہائی اہم ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آر پی اوز اور پنجاب بھر کے ڈی پی اوز کی آئندہ 24 گھنٹے میں تبدیلی متوقع ہے جبکہ اگلے 2 دن میں ڈی ایس پیز کی تبدیلی بھی متوقع ہے۔ یاد رہے کہ چند روز قبل چیف سیکرٹری نے کہا تھا کہ ایک مکمل غیر جانبدار انتظامیہ بنائی جائے گی اور اوپن ڈور پالیسی کو فالو کیا جائے گا۔ اسی طرح کچھ روز قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پنجاب سید کلیم امام کا کہنا تھا کہ لاہور سمیت پنجاب میں ایس ایچ او سے ڈی آئی جی تک تبادلے جلد کر دیئے جائیں گے، لسٹیں تیار کرکے حتمی شکل دی جا چکی ہے۔ محکمہ پولیس میں سیاسی منظور نظر افراد کو گھر بھیجا دیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 732182

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/732182/نگران-حکومت-کا-بڑا-اقدام-پنجاب-پولیس-میں-بڑے-پیمانے-پر-تبادلوں-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org